ٹوکیو اولمپکس کے دوران نماز کی ادائیگی کے لیے موبائل مسجد

جاپان کے شہر ٹوکیو میں رواں سال ہونے والے اولمپک گیمز کے مسلمان ایتھلیٹس، حکام اور کھیلوں کے مقابلے دیکھنے والوں کے لیے ٹرکوں پر خصوصی مساجد کا قیام جاری ہے۔ ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد رواں برس جولائی اور اگست میں ہو گا۔ جس میں نماز کی ادائیگی کے لیے ٹرکوں کے پچھلے حصے میں جگہ بنائی گئی ہے۔ ٹرک پر قائم مساجد شہر کی سڑکوں پر بھی گشت کرتی نظر آئیں گی۔ انہیں مسجد آن وہیل کے نام سے پکارا جا رہا ہے۔ ان چلتی پھرتی مساجد سے نماز کی جگہوں کا فقدان بھی ختم ہو جائے گا۔ اس سے پارک اور عوامی علاقوں میں نماز کی ادائیگی کی سہولت بھی میسر آجائے گی۔

موبائل مساجد جدید آلات سے آراستہ ہوں گی جن کی لمبائی، چوڑائی 48 مربع میٹر ہے۔ مسجد کا دروازہ ٹرک کے عقبی حصے میں کھلتا ہے۔ مسجد کی صفائی کے لیے جدید نظام بنایا گیا ہے جب کہ وضو کے لیے بھی متعدد نلکے نصب ہیں۔ مسجد میں قرآنی آیات آویزاں ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ اسے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا سکے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ٹوکیو 2020 تمام مذہبی گروہوں کے لیے مناسب سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ اس منصوبے کام کرنے والے ادارے ‘یاسو پروجیکٹ’ کے مطابق آرگنائزنگ کمیٹی کھیلوں کے دوران مذاہب اور مسالک کی فہرست تیار کر رہی ہے جس سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
واسیڈا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق 2018 کے آخر تک جاپان میں 105 مساجد تھیں۔

تحقیق میں سامنے آیا کہ بہت سی چھوٹی مساجد ٹوکیو کے مضافات میں واقع ہیں وہاں تک پہنچنے میں کافی وقت لگتا ہے اور پانچ وقت نماز کی ادائیگی کے اتنی دور جانے سے دقت پیش آ سکتی ہے۔ توپان رضکی اتراڈن، ایک انڈونیشی ہیں جو 12 سال سے جاپان میں مقیم ہیں وہ پہلی بار موبائل مسجد میں نماز کی ادائیگی کی غرض سے آئے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان میں خاص طور پر ٹوکیو سے باہر نماز ادا کرنے کے لیے ایک پرسکون جگہ تلاش کرنا مشکل امر ہو سکتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگرآپ شہر میں ہیں تو کوئی حرج نہیں لیکن اگر آپ ٹوکیو سے باہر سڑک پر سفر کر رہے ہیں تو یہ مشکل ہے۔ کبھی کبھی میں ایک پارک میں نماز پڑھتا ہوں تو جاپانی مجھے دیکھ کر اندازہ لگانے کی کوشش کرتے ہیں کہ میں کیا کر رہا ہوں۔

بشکریہ وائس آف امریکہ

ٹوکیو اولمپکس کے دوران نماز کی ادائیگی کے لیے موبائل مسجد

جاپان کے شہر ٹوکیو میں رواں سال ہونے والے اولمپک گیمز کے مسلمان ایتھلیٹس، حکام اور کھیلوں کے مقابلے دیکھنے والوں کے لیے ٹرکوں پر خصوصی مساجد کا قیام جاری ہے۔ ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد رواں برس جولائی اور اگست میں ہو گا۔ جس میں نماز کی ادائیگی کے لیے ٹرکوں کے پچھلے حصے میں جگہ بنائی گئی ہے۔ ٹرک پر قائم مساجد شہر کی سڑکوں پر بھی گشت کرتی نظر آئیں گی۔ انہیں مسجد آن وہیل کے نام سے پکارا جا رہا ہے۔ ان چلتی پھرتی مساجد سے نماز کی جگہوں کا فقدان بھی ختم ہو جائے گا۔ اس سے پارک اور عوامی علاقوں میں نماز کی ادائیگی کی سہولت بھی میسر آجائے گی۔

موبائل مساجد جدید آلات سے آراستہ ہوں گی جن کی لمبائی، چوڑائی 48 مربع میٹر ہے۔ مسجد کا دروازہ ٹرک کے عقبی حصے میں کھلتا ہے۔ مسجد کی صفائی کے لیے جدید نظام بنایا گیا ہے جب کہ وضو کے لیے بھی متعدد نلکے نصب ہیں۔ مسجد میں قرآنی آیات آویزاں ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ اسے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا سکے گا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ٹوکیو 2020 تمام مذہبی گروہوں کے لیے مناسب سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ اس منصوبے کام کرنے والے ادارے ‘یاسو پروجیکٹ’ کے مطابق آرگنائزنگ کمیٹی کھیلوں کے دوران مذاہب اور مسالک کی فہرست تیار کر رہی ہے جس سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ واسیڈا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق 2018 کے آخر تک جاپان میں 105 مساجد تھیں۔

تحقیق میں سامنے آیا کہ بہت سی چھوٹی مساجد ٹوکیو کے مضافات میں واقع ہیں وہاں تک پہنچنے میں کافی وقت لگتا ہے اور پانچ وقت نماز کی ادائیگی کے اتنی دور جانے سے دقت پیش آ سکتی ہے۔ توپان رضکی اتراڈن، ایک انڈونیشی ہیں جو 12 سال سے جاپان میں مقیم ہیں وہ پہلی بار موبائل مسجد میں نماز کی ادائیگی کی غرض سے آئے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان میں خاص طور پر ٹوکیو سے باہر نماز ادا کرنے کے لیے ایک پرسکون جگہ تلاش کرنا مشکل امر ہو سکتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگرآپ شہر میں ہیں تو کوئی حرج نہیں لیکن اگر آپ ٹوکیو سے باہر سڑک پر سفر کر رہے ہیں تو یہ مشکل ہے۔ کبھی کبھی میں ایک پارک میں نماز پڑھتا ہوں تو جاپانی مجھے دیکھ کر اندازہ لگانے کی کوشش کرتے ہیں کہ میں کیا کر رہا ہوں۔

بشکریہ وائس آف امریکہ

فرض نمازوں کے بعد کے مسنون اذکار

فرض نمازوں کے بعد کے مسنون اذکار
اَللہُ اَکبَر (بخاری:۴۸۲، مسلم ۵۸۳) (تھوڑا بلند آواز کے ساتھ)
”اللہ سب سے بڑا ہے”۔
استغفراللہ (۳ مرتبہ)
”میں اللہ سے بخشش مانگتا ہوں”۔اَللّٰھُمَّ اَنْتَ السَّلَامْ وَمِنْکَ السَّلَامْ تَبَارَکْتَ یَاذَالْجَلَالِ وَالْاِکْرامِ(مسلم:۵۹۱)”اے اللہ! تو ہی سلامتی والا ہے اور تیری ہی طرف سے سلامتی ہے۔ اے بندگی اور عزت والے تو بڑی برکت والا ہے”۔رب اعنی علی ذکرک وشکرک وحسن عبادتک (سنن ابی داؤد: ۱۵۲۲)”اے اللہ! تو اپنی یاد پر میری مدد فرما اور اپنے شکر پر اور اچھے طریقے سے اپنی عبادت بجا لانے پر”۔اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ (بخاری:۸۴۴)”اے اللہ! اُس چیز کو کوئی روکنے والا نہیں جو تو عطا کرے اور جس چیز کو تو روک لے اس کو کوئی دینے والا نہیں اور کسی صاحبِ حیثیت کو اُس کی حثیت تیرے ہاں فائدہ نہیں دے سکتی”۔”لَا اِلٰہَ إِلَّا اللہُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ ،لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ لَا اِلٰہَ إِلَّا االلہُ وَلَا نَعْبُدُ إِلَّا إِيَّاهُ لَهُ النِّعْمَةُ وَلَهُ الْفَضْلُ وَلَهُ الثَّنَاءُ الْحَسَنُ لَا اِلٰہَ إِلَّا اللہُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ” (مسلم:۵۹۴)”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اُس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کے لیے سب تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے۔ برائی سے بچنے کی ہمت ہے نہ نیکی کرنے کی طاقت مگر اللہ کی توفیق ہی سے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور ہم صرف اسی کی عبادت کرتے ہیں۔ اسی کی طرف سے انعام ہے اور اسی کی طرف سے فضل اور اسی کے لیے بہترین ثناء ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، ہم اُس کے لیے بندگی کو خالص کرنے والے ہیں، خواہ کافر (اُسے) ناگوار سمجھے”۔سبحان اللہ (۳۳ مرتبہ) الحمدللہ (۳۳ مرتبہ) اللہ اکبر (۳۳ مرتبہ)”اللہ پاک ہے”۔ ”سب تعریفیں اللہ کے لیے”۔ ”اللہ بہتر بڑا ہے”۔”لَا اِلٰہَ إِلَّا اللہُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ ،لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ” (ترمذی:۳۴۷۴) (نماز فجر اور نماز مغرب کے بعد ۱۰ مرتبہ)”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اُس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کے لیے سب تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے”۔”اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا وَرِزْقًا طَيِّبًا وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا” (فجر کی نماز کے بعد یہ دعا پڑھیں)”اے اللہ! بے شک میں تجھ سے نفع دینے والے علم کا سوال کرتا/کرتی ہوں اور پاکیزہ زرق کا اور ایسے عمل کا جو قبول کر لیا جائے”۔سورۃ الاخلاص، سورۃالفلق، سورۃ الناس (سنن ابی داؤد)فجر اور مغرب کی نماز کے بعد ۳،۳ مرتبہباقی نمازوں کے بعد ایک ایک مرتبہآیت الکرسی (سورۃ البقرہ:۲۵۵)فرض نمازوں کے بعد نبی کریمﷺ یہ اذکار اور دعائیں پڑھا کرتے تھے ۔ نبی کریمﷺ کی سنت پر عمل کرنا لازمی اور باعثِ اجر و ثواب ہے۔ نماز کے بعد نمازی جتنی دیر اسی جگہ بیٹھا رہے گا اللہ کے فرشتے اس کے لیے رحمت و مغفرت کی دعائیں کرتے رہتے ہیں۔