Hijama in Islamic Hadith

Hijama in Islamic hadith 
Cupping is mentioned in the Islamic hadith (reported sayings of Muhammad (PBUH):
Narrated Ibn ‘Abbas (R) : (The Prophet (PBUH) said), “Healing is in three things: A gulp of honey, cupping, and branding with fire (cauterizing). But I forbid my followers to use (cauterization) branding with fire.”
Narrated Ibn ‘Abbas (R) : The Prophet (PBUH) was cupped on his head for an ailment he was suffering from while he was in a state of Ihram at a water place called Lahl Jamal. Ibn ‘Abbas further said: Allah’s Messenger was cupped on his head for unilateral headache while he was in a state of Ihram.
It is narrated on the authority of Humaid that Anas b. Malik (R) was asked about the earnings of the cupper. He said: Allah’s Messenger (may peace be upon him) got himself cupped. His cupper was Abu Taiba and he (the Prophet) commanded to give him two sa’s [a unit of measurement] of dates. He (the Holy Prophet) talked with the members of his family and they lightened the burden of Kharaj (tax) from him (i.e. they made remission in the charges of their own accord). He (Allah’s Messenger) said: The best (treatment) which you take is cupping, or it is the best of your treatments.

میں نے کہا: تھک چکا ہوں تو نے کہا: لا تقنطوا من رحمة اللہ خدا کی رحمت سے ناامید نہ ہوں

میں نے کہا: تھک چکا ہوں.
تو نے کہا: لا تقنطوا من رحمة اللہ.
خدا کی رحمت سے ناامید نہ ہوں (سورہ زمر/آیت 53)

میں نے کہا: کوئی بھی میرے دل کی بات نہیں جانتا…….
تو نے کہا: ان اللہ یحول بین المرء و قلبه.
خدا انسان اور اس کے قلب کے بیچ حائل ہے (سورہ انفال/آیت 24)

میں نے کہا: تیرے سوا میرا کوئی نہیں.
تو نے کہا: نحن اقرب من حبل الورید.
ہم گردن کی رگوں سے بھی انسان کے قریب تر ہیں ـ (سورہ ق/آیت 16)

میں نے کہا: لیکن لگتا ہے تو مجھے بھول ہی گیا ہے!
تو نے کہا: فاذکرونی اذکرکم.
مجھے یاد کرتے رہو میں بھی تمہیں یاد رکھوں گا ـ (سورہ بقرہ/آیت 152)

میں نے کہا: کب تک صبر کرنا پڑے گا مجھے؟
تو نے کہا وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ تَكُونُ قَرِيبًا.
تم کیا جانو شاید وعدے کا وقت قریب ہی ہوـ (سورہ احزاب/آیت 63)

میں نے کہا: تو بہت بڑا ہے اور تیری قربت مجھ نہایت چھوٹے کے لئے بہت ہی دور ہے، میں اس وقت تک کیا کروں؟
تو نے کہا: واتبع ما یوحی الیک واصبر حتی یحکم الله.
تم وہی کرو جو میں کہتا ہو اور صبر کرو تا کہ خدا خود ہی حکم جاری کردےـ (سورہ یونس/آیت 109)

میں نے کہا: تو بہت ہی پرسکون ہے! تو خدا ہے اور تیرا صبر و تحمل بھی خدائی ہے جبکہ میں تیرا بندہ ہوں اور میرے صبر کا ظرف بہت ہی چھوٹا ہے. تو ایک اشارہ کردے کام تمام ہے.
تو نے کہا: وَعَسَى أَن تُحِبُّواْ شَيْئًا وَهُوَ شَرٌّ لَّكُمْ
شاید تم کسی چیز کو پسند کرو اور تمہاری مصلحت اس میں نہ ہو ـ (سورہ بقرہ/آیت 216)

میں نے کہا: انا عبدک الضعیف الذلیل – میں تیرا کمزور اور ذلیل بندہ ہوں؛- تو کیونکر مجھے اس حال میں چھوڑ سکتا ہے؟
تو نے کہا: إِنَّ اللَّهَ بِالنَّاسِ لَرَؤُوفٌ رَّحِيمٌ
خدا انسانون پر بہت ہی مہربان اور رحم کرنے والا ہےـ (سورہ بقرہ/آیت 143)

میں نے کہا: گھٹن کا شکار ہوں
تو نے کہا: قُلْ بِفَضْلِ اللّهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُواْ.
لوگ کن چیزوں پر دل خوش رکھتے ہیں ان سے کہہ دو کہ خدا کے فضل و رحمت پر خوش رہا کریں. (سورہ یونس – آیت 58)

میں نے کہا: چلئے میں مزید پروا نہیں کرتا ان مسائل کی! توکلتُ علی الله.
تو نے کہا: ان الله یحب المتوکلین.
خدا توکل کرنے والوں سے محبت کرتا ہے. (سورہ آل عمران/آیت 159)

میں نے کہا: غلام ہیں تیرے اے مالک!
لیکن اس بار گویا تو نے کہا کہ: خیال رکھنا؛
وَمِنَ النَّاسِ مَن يَعْبُدُ اللَّهَ عَلَى حَرْفٍ فَإِنْ أَصَابَهُ خَيْرٌ اطْمَأَنَّ بِهِ وَإِنْ أَصَابَتْهُ فِتْنَةٌ انقَلَبَ عَلَى وَجْهِهِ خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةَ ذَلِكَ هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِينُ۔
بعض لوگ صرف زبان سے خدا کی بندگی کرتے ہیں، اگر انہیں کوئی خیر پہنچے تو امن و سکون محسوس کرتے ہیں اور اگر آزمائش میں مبتلا کئے جائیں تو روگردان ہوجاتے ہیں. (سورہ حج آیت ۱۱)

Enhanced by Zemanta

حضرت عبد اﷲ بن حذافہ رضی اﷲ عنہ

حافظ ابن کثیر اور حافظ ابن عساکر عبداﷲ بن حذافہ رضی اﷲ عنہ کا واقعہ بیان کرتے ہیں کہ آپ کو رومی کافروں نے قید کرلیا اور اپنے بادشاہ کے پاس پہنچا دیا. بادشاہ نے آپ سے کہا کہ تم نصرانی بن جاؤ ، میں تمہیں اپنے راج پاٹ میں شریک کرلیتا ہوں اور اپنی شہزادی کو تمہارے نکاح میں دیتا ہوں. عبداﷲ بن حذافہ رضی اﷲ عنہ نے جواب دیا کہ یہ تو کیا اگر تو اپنی بادشاہت مجھے دے دے اور تمام عرب کا راج بھی بھی مجھے سونپ دے اور یہ چاہے کہ میں ایک آنکھ جھپکنے کے برابر بھی اپنے دین محمد صلی اﷲ علیہ وسلم سے پھر جاؤں تو یہ بھی نا ممکن ہے. بادشاہ نے کہا پھر تجھے قتل کردوں گا.

حضرت عبد اﷲ بن حذافہ رضی اﷲ عنہ نے جواب دیا کہ ہاں یہ تجھے اختیار ہے. چنانچہ اسی وقت بادشاہ نے حکم دیا اور انہیں صلیب پر چڑھا دیا اور تیر اندازوں نے قریب سے بحکم بادشاہ ان کے ہاتھ پاؤں اور جسم چھیدنا شروع کردیا. بار بار کہا جاتا کہ اب بھی نصرانیت قبول کرلو، اور آپ پورے صبر و استقلال کے سے فرماتے جاتے تھے کہ ہر گز نہیں. آخر بادشاہ نے حکم دیا کہ اسے سولی سے اتار لو (اور پیتل کی بنی ہوئی دیگ خوب تپا کر آگ بنا کر لاؤ.) چنانچہ وہ پیش ہوئی.

بادشاہ نے ایک اور مسلمان قیدی کی بابت حکم دیا کہ اسے اس میں ڈال دو. اسی وقت حضرت عبد اﷲ بن حذافہ رضی اﷲ عنہ کی موجودگی میں آپ کے دیکھتے ہوئے اس مسلمان قیدی کو اس میں ڈال دیا گیا. وہ مسکین صحابی اسی وقت چرمر ہو کررہ گئے ، گوشت پوست جل گیا اور ہڈیاں چمکنے لگیں .پھر بادشاہ نے حضرت عبد اﷲ بن حذافہ رضی اﷲ عنہ سے کہا کہ دیکھو اب بھی وقت ہے بات مان لو اور ہمارا مذہب قبول کرلو ورنہ اسی آگ کی دیگ میں اسی طرح تمہیں بھی ڈال کر جلا دیا جائے گا. آپ نے پھر بھی اپنے ایمان جوش سے کام لے کر فرمایا کہ ناممکن ہے کہ میں اﷲ کے دین کو چھوڑ دوں. اسی وقت بادشاہ نے حکم دیا کہ انہیں چرخی پر چڑھا کر اس میں ڈال دو .

جب یہ اس آگ کی دیگ میں ڈالے جانے کیلئے چرخی پر اٹھائے گئے تو بادشاہ نے دیکھا کہ ان کی آنکھوں میں سے آنسو نکل رہے ہیں. اس وقت اس نے حکم دیا کہ رک جائیں اور انہیں اپنے پاس بلالیا. اس لئے کہ اب اسے امید بندھ گئی تھی کہ شاید اس عذاب کو دیکھ کر اس کے خیالات بدل گئے ہوں،میری مان لے گا اور میرے مذہب کو قبول کرکے میری دامادی میں آکر میری سلطنت کا ساجھی بن جائے گا. لیکن بادشاہ کی یہ تمنا بے سود نکلی .حضرت عبداﷲ رضی اﷲ عنہ نے فرمایا کہ میں صرف اس وجہ سے رویا تھا کہ آہ! آج ایک ہی جان ہے جسے اﷲ کی راہ میں اس عذاب کے ساتھ قربان کررہا ہوں، کاش میرے روئیں روئیں میں ایک ایک جان ہوتی تو آج سب میں سب جانیں اﷲ کی راہ میں ایک ایک کرکے فدا کردیتا.

بعض روایات میں ہے کہ آپ کو قید خانہ میں رکھا اور کھانا پینا بند کردیا. کئی دن کے بعد شراب اور خنزیر کا گوشت بھیجا ،لیکن آپ نے اس بھوک پر بھی اس کی طرف توجہ تک نہ فرمائی .بادشاہ نے آپ کوبلا بھیجا اور اسے نہ کھانے کا سبب دیافت کیا تو آپ نے جواب دیا : کہ اس حالت میں میرے لئے جائز تو ہوگیا ہے لیکن میں تجھ جیسے دشمن کو اپنے بارے میں خوش ہونے کا موقع بھی نہیں دینا چاہتا . اب بادشاہ نے کہا: کہ اچھا تم میرے سر کا بوسہ لے لو، تو میں تمہیں اورتمہارے ساتھ کے تمام قیدیوں کو رہا کردیتا ہوں. آپ نے اسے قبول فرمالیا اور اس کے سر کا بوسہ لے لیا اور بادشاہ نے بھی اپنا وعدہ پورا کیا. آپ کو اور آپ کے ساتھیوں کو چھوڑ دیا.

جب حضرت عبداﷲ بن حذافہ رضی اﷲ عنہ یہاں سے آزاد ہو کرحضرت عمر فاروق رضی اﷲ عنہ کے پاس پہنچے تو آپ نے انہیں بڑے ادب کے ساتھ منبر رسول صلی اﷲ علیہ وسلم پر بٹھایا اور فرمایا کہ عبداﷲ اپنا واقعہ ہم کو سناؤ. چنانچہ جب آپ نے شروع کیا تو خلیفہ المسلمین کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے تو آپ نے فرمایا کہ ہر مسلمان پر حق ہے کہ عبداﷲ بن حذافہ رضی اﷲ عنہ کی پیشانی چومے اور میں ابتداء کرتا ہوں. یہ فرما کر پہلے آپ نے ان کے سر کا بوسہ لیا اور پھر جمیع مسلمانوں نے، (رضی اﷲ عنہم و رضو عنہ)

( ابن کثیر ، جلد3 )(تفسیر ابن کثیر میں “سورة النحل” کی آیت نمبر 106 کی تفسیر )
( ”صحیح اسلامی واقعات ”، صفحہ نمبر 65-62

Enhanced by Zemanta

حضرت وہب بن قابوس رضی اﷲ عنہ

حضرت وہب بن قابوس رضی اﷲ عنہ ایک صحابی ہیں جو کسی وقت میں مسلمان ہوئے تھے اوراپنے گھر کسی گاوں میں رہتے تھے۔ بکریاں چراتے تھے ۔ اپنے بھتیجے کے ساتھ ایک رسی میں بکریاں باندھے ہوئے مدینہ منورہ پہنچے، پوچھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کہاں تشریف لے گئے۔ معلوم ہوا کہ احد کی لڑائی پر گئے ہوئے ہیں۔بکریاں کو وہیں چھوڑ کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچ گئے۔ اتنے میں ایک جماعت کفار کی حملہ کرتی آئی۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو ان کو منتشر کر دے وہ جنت میں میرا ساتھی ہے۔حضرت وہب رضی اﷲ عنہ نے زور سے تلوار چلانی شروع کی اورسب کو ہٹادیا۔دوسری مرتبہ پھر یہی صورت پیش آئی۔تیسری مرتبہ پھر ایسا ہی ہوا ۔ 
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو جنت کی خوشخبری دی۔اس کا سننا تھا کہ تلوار لے کرکفار کے جمگھٹے میں گھس گئے اورشہید ہوئے۔حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے وہب رضی اﷲ عنہ جیسی دلیری اور بہادری کسی کی بھی لڑائی میں نہیں دیکھی اور شہید ہونے کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو میں نے دیکھا کہ وہب رضی اللہ عنہ کے سرہانے کھڑے تھے اورارشاد فرماتے تھے کہ اﷲ تم سے راضی ہو۔ میں تم سے راضی ہوں اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اپنے دست مبارک سے دفن فرمایا باوجود یہ کہ اس لڑائی میں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم خود بھی زخمی تھے۔ حضرت عمر رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے کسی کے عمل پر بھی اتنا رشک نہیں آیاجتنا وہب رضی اﷲ عنہ کے عمل پر آیا۔ میرا دل چاہتا ہے کہ اﷲ کے یہاں ان جیسا اعمال نامہ لے پہنچوں۔
( الاصابہ و قرۃ العیون)

Enhanced by Zemanta

Music: A Track that Never leads to Jannah

  
Evaluate yourself in the light of these eye opening verses of the Quran that how you spend your time:
أَفَمِنْ هَٰذَا الْحَدِيثِ تَعْجَبُونَ۔ وَتَضْحَكُونَ وَلَا تَبْكُونَ۔ وَأَنْتُمْ سَامِدُونَ۔
Do you then wonder at this recitation (the Quran)? And you laugh at it and weep not, wasting your (precious) lifetime in pastime and amusements (singing, etc.).
کیا تم اس بات (یعنی کلام الہٰی) سے تعجب کرتے ہو؟ اور تم ہنستے ہو (مگر) روتے نہیں۔ تم کھیل کود (دنیاوی کھیل تماشہ) میں پڑ کر اس سے غافل ہو چکے ہو۔
[Al-Quran, Surat An-Najm 53, Ayat 59-61]
Now read this alarming Hadith about some unfortunate folks from Muslim Ummah.
قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ليكونن من أمتي أقوام يستحلون الحر و الحرير و الخمر و المعازف، و لينزلن أقوام إلى جنب علم، يروح عليهم بسارحة لهم، يأتيهم لحاجة، فيقولون : ارجع إلينا غدا، فيبيتهم الله، و يضع العلم، و يمسخ آخرين قردة و خنازير إلى يوم القيامة۔
The Prophet Muhammad (pbuh) said that from among my followers there will be some people who will consider illegal sexual intercourse, the wearing of silk, the drinking of alcoholic drinks and the use of musical instruments, as lawful. And there will be some people who will stay near the side of a mountain and in the evening their shepherd will come to them with their sheep and ask them for something, but they will say to him, ‘Return to us tomorrow.’ Allah will destroy them during the night and will let the mountain fall on them, and He will transform the rest of them into monkeys and pigs and they will remain so till the Day of Resurrection.
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ميرى امت ميں كچھ لوگ ايسے آئينگے جو زنا اور ريشم اور شراب اور گانا بجانا اور آلات موسيقى حلال كر لينگے، اور ايك قوم پہاڑ كے پہلو ميں پڑاؤ كريگى تو ان كے چوپائے چرنے كے بعد شام كو واپس آئينگے، اور ان كے پاس ايك ضرورتمند اور حاجتمند شخص آئيگا وہ اسے كہينگے كل آنا، تو اللہ تعالى انہيں رات كو ہى ہلاك كر ديگا، اور پہاڑ ان پر گرا دے گا، اور دوسروں كو قيامت تك بندر اور خنزير بنا كر مسخ كر ديگا۔
[Sahih Al-Bukhari, the Book of Drinks, Hadith: 5590]
 

Enhanced by Zemanta