Jun 27 2018 مولانا جلال الدین رومیؒ کے اقوال آپ عظیم صوفی شاعر تھے، ان کی مثنوی شہرۂ آفاق ہے۔ ٭ شہوت کا سانپ ابتدا ہی میں مار ڈالو ورنہ یہ کبھی اژدہا بن جائے گا۔ ٭ اگر کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہو تو مسلسل محنت کرتے رہو۔ ٭ فتنہ انگیز سچائی سے مصلحت آمیز جھوٹ بہتر ہے۔ ٭ جب کوئی غم دیکھو تو استغفار کرو کیونکہ غم تو خدا کی طرف سے آتا ہے۔ تم اپنے کام میں لگے رہو۔ ٭ زندگی کو ہمیشہ امانت سمجھو کیونکہ یہ عنقریب چلی جائے گی۔ ٭ برا وہ شخص ہوتا ہے جو بے ادب ہو، کیونکہ ادب میں نیکیاں ہی نیکیاں ہیں۔ ٭ برا شخص نیک لوگوں سے کینہ و حسد رکھتا ہے، اس سے بچو۔ ٭ اگر کسی دین سے تمہیں رہنمائی حاصل ہو سکتی ہے تو وہ صرف اسلام ہے۔ ٭ صرف خدا کی عبادت کرو اور اسی سے اپنی حاجات بیان کرو۔ ٭ خدمتِ خلق صرف خوشنودی خدا کے لیے کرو۔ خلقت کے قبول کرنے سے تمہیں کچھ نہیں ملے گا۔ ٭ شمع بننے کے دعوے سے پروانہ بن جانا زیادہ باعث افتخار ہے۔ Share this:FacebookTwitterWhatsAppPinterestLinkedInRedditEmailPrintLike Loading... Related